چهارشنبه 30/آوریل/2025

الجزائر:13 ممالک کا اسرائیل کو افریقی یونین سے نکال باہرکرنے پراتفاق

پیر 2-اگست-2021

افریقی ملک الجزائر سمیت 13 ممالک نے اسرائیل کو افریقی یونین سے نکال باہرکرنے پر اتفاق کیا ہے۔

الجزائر کے ایک ٹی وی چینل الواقع کے مطابق افریقی یونین کے رکن ممالک نے صہیونی ریاست کو یونین سے نکال باہر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ افریقی ممالک کی طرف سے یہ اقدام قضیہ فلسطین کی حمایت کے ضمن میں کیا ہے۔ اسرائیل کو یونین سے باہر نکالنے کے لیے جنوبی افریقا، تونس، ارٹیریا، سینیگال، تنزانیا، نیجیر، جزائر القمر، گیبون، نائیجیریا،زمبابوے، لائبیریا، مالی اور سیشل شامل ہیں۔

ٹی وی چینل کے مطابق الجزائر سمیت دوسرےممالک نے اسرائیل کو افریقی یونین سے نکال باہر کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

الجزائری وزیر خارجہ رمضان لعامرہ کا کہنا ہے کہ الجزائر کا سفارتی مشن افریقی یونین میں اسرائیل کی شمولیت کے خلاف ہاتھ باندھ کرنہیں بیٹھے گا۔

مختصر لنک:

کاپی