برطانیہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بحرِ عرب میں جس بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا وہ ایک اسرائیلی تجارتی جہاز ہے۔ جمعے کے روز جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہےکہ اس حملے میں کم سےکم دو اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔
اس سے قبل ایک برطانوی عسکری گروپ نے بتایا تھا کہ بحر عرب میں عُمان کے ساحل کے نزدیک ایک بحری جہاز کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
برطانیہ میں سمندری تجارت کے آپریشنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی شب سلطنتِ عُمان کے جزیرے مصیرہ کے شمال مشرق میں پیش آیا۔
واقعہ جس جگہ پیش آیا وہ عُمان کے دارالحکومت مسقط سے 300 کلو میٹر جنوب مشرق میں ہے۔
مشرق وسطی میں سیکورٹی گشت انجام دینے والے امریکی بحریہ کے ‘فِفتھ فِلِیٹ” کی جانب سے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔