پنج شنبه 01/می/2025

مراکشی فرنٹ کی ملک میں صہیونیوں کی ’سیاحتی یلغار‘ کی مذمت

پیر 26-جولائی-2021

افریقی ملک مراکش کی فرنٹ برائے دفاع حقوق فلسطین اور انسداد صہیونیت نوازی  نے ملک میں سیاحت کی آڑ میں صہیونیوں کی یلغار کی شدید مذمت کی ہے۔

دفاع فلسطین محاذ کی طرف سے ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  رواں موسم گرما میں صہیونیوں کی طرف سے غیرمعمولی سیاحتی یلغار کا امکان ہے۔ محاذ اسرائیل کے ساتھ دوستی اور صہیونیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتا ہے۔

دفاع فلسطین فرنٹ کی طرف سے سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر پراسرائیلی سیاحتی یلغار روکنے کے لیے مہم شروع کی گئی ہے جسے’ ہم جنگی مجرم صہیونیوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے پرخوش آمدید نہیں کہہ سکتے‘۔ کا عنوان دیا گیا ہے۔

یہ مہم چوبیس سے 30 جولائی تک جاری رہے گی۔ دفاع فلسطین محاذ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم فلسطینیوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی