چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، غرب اردن سے 8 فلسطینی گرفتار

ہفتہ 24-جولائی-2021

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے آٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں تلاشی کے دوران بیتا کے مقام پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی زخمی جب کہ تین کو حراست میں لے لیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پردھاتی گولیوں سے فائرنگ اور ان پرصوتی بم پھینکے۔ ایک شہری دھاتی گولی منہ پرلگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے بیتا میں تلاشی کے دوران جن تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا ان کی شناخت حسام معالی، جلال دویکات اور حرا حمایل کے ناموں سے کی گئی ہے۔ گرفتاری سے قبل قابض فوج نے ان کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ اور قیمتی سامان کی لوٹ مار بھی کی۔

جنین شہر میں تلاشی کے دوران قباطیہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے سابق اسیر ماجد فیصل نزال کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی