جمعه 15/نوامبر/2024

حالت بگڑنے کے بعد اسیر فلسطینی نے بھوک ہڑتال معطل کردی

ہفتہ 24-جولائی-2021

اسرائیلی زندانوں میں قید بھوک ہڑتالی فلسطینی موید الخطیب نے بھوک ہڑتال کی وجہ سے حالت خراب ہونے کے بعد بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔ اسیر موید الخطیب کو ریمون جیل کی ڈسپنسری میں منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطینی محکمہ اموراسیران کے مطابق موید الخطیب طویل بھوک ہڑتال کے باعث خون کی قے کر رہے تھے جس کے بعد انہوں نے بھوک ہڑتال معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی محکمہ اموراسیران نےموید الخطیب کی حالت کی خرابی کی تمام ذمہ داری اسرائیلی ریاست پر عاید کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن کی طرف سے فلسطینی اسیران بھوک ہڑتال پرمجبور کیا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی