جمعه 15/نوامبر/2024

امریکا کی ایک بار پھر اسرائیل نوازی،’بی ڈی ایس‘ تحریک مسترد

جمعرات 22-جولائی-2021

امریکا نے ایک بار پھر اسرائیلی ریاست کی طرف داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کےمعاشی،سیاسی اور سرمایہ کاری کےبائیکاٹ کی عالمی تحریک ’بی ڈی ایس‘ کو مسترد کردیا ہے۔

منگل کوامریکا نے قابض ریاست کے خلاف بین الاقوامی بائیکاٹ ، ڈویسٹمنٹ اور پابندیوں (بی ڈی ایس) کی تحریک کو مسترد کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "بین اینڈ جیری  آئس کریم‘‘ کمپنی کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں "اپنی مصنوعات کی فروخت روکنے کے فیصلے پر امریکی پوزیشن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا بی ڈی ایس جیسی تحریکوں کو قبول نہیں کرتا جو اسرائیل کے عالمی بائیکاٹ کے لیے کوشاں ہیں۔

پرائس نے کمپنی کے فیصلے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کمپنی کا اپنا عمل ہے لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ بین الاقوامی "بائیکاٹ ” بی ڈی ایس تحریک کی مخالفت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا "ہم بی ڈی ایس تحریک کو سختی سے مسترد کرتے ہیں جو غیر منصفانہ طور پر اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم چلاتی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی ڈیری کمپنی بین اینڈ جیری  آئس کریم نے سنہ1967ء کے مقبوضہ علاقوں میں اپنی مصنوعات فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی