چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی زندانوں میں11 فلسطینیوں کی انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال

جمعرات 22-جولائی-2021

کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں قید 11 فلسطینی انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ انتظامی قید کی ظالمانہ پالیسی کے تحت اسرائیلی جیلوں میں سیکڑوں فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ اس پالیسی کے تحت کسی بھی فلسطینی شہری کو گھر سے اٹھا کر بغیر مقدمہ چلائے یا بغیر کسی الزام کے غیرمعینہ مدت تک کے لیے قید کردیا جاتا ہے۔

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک غیر سرکاری ادارے ’کلب برائے اسیران‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت 11 فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کررہےہیں۔

ان میں 34 سالہ محمد الزغیر اور 40 سالہ سالم زیدت مسلسل 10 روز سے انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دونوں کا رہائشی تعلق غرب اردن کے علاقے الخلیل سے ہے۔

اس کے بعد 26 سالہ محمد منیر اعمر اور مجاھد حامد آٹھ دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پانچ بھوک ہڑتالی اسیران کی ہڑتال ساتویں روز میں جاری ہے۔ ان میں دو حقیقی بھائی 32 سالہ کاید اور 30 سالہ محمود الفسفوس، 28 سالہ رافت درویش، جیفارا النمورہ اور 21 سالہ موید الخطیب شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی