جمعه 10/ژانویه/2025

اسرائیلی عدالت سے دو فلسطینیوں کو عمر قید کی سزائیں

جمعہ 7-جون-2024

اسرائیلی قابض ریاستکی نام نہاد فوجی عدالت نے نابلس شہر سے تعلق رکھنے والے قیدی اسامہ الطویل اور قیدیکمال جوری کو عمر قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

فلسطینی کلببرائے امور اسیران نے کہا کہ سالم میں قابض فوجی عدالت نے قیدی اسامہ الطویل کو عمرقید کے علاوہ 30 سال قید اور قیدی جوری کو عمر قید اور 28 سال قید کی سزا سنائی۔دونوں کو الگ الگ 750000 شیکل جرمانے کیسزا کا بھی حکم دیا۔

اسیران کلب نےبتایاکہ قابض نے الطویل اور جوری کو فروری 2023 میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے دوران وہقابض فوج فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی