کل منگل کے روزاسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران عیسویہ کے مقام سے ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کرلیا۔
بیت المقدس کے مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے العیسویہ کے مقام سے 30 سالہ ندیم الصفدی کو حراست میں لے لیا۔
وہ تین مہینے کے لیے بیت المقدس سے دخل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران قابض فوج نے القدس اور بالخصوص مسجد اقصیٰ کے اطراف سے 30 فلسطینی نمازیوں کو حراست میں لیا۔