جمعه 15/نوامبر/2024

ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں عید کی نماز ادا کی

بدھ 21-جولائی-2021

اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر عاید پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔

القدس کے محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہری پابندیاں توڑ کر مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور عید کی نماز تک مسجد نمازیوں سے بھر چکی تھی۔ فلسطینی شہریوں نے عید کی نماز کے لیے نماز فجر کے بعد آنا شروع کردیا تھا۔

 مسجد اقصیٰ میں عید کی نماز ادا کرنے کے لیے آنے والے فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ، القدس ، غزہ اور فلسطینی مزاحمت زندہ باد کے نعرے لگائے۔  انہوں نے القسام بریگیڈ محمد الضیف کے حق میں بھی نعرے لگائے۔ نماز فجر اور عید کی نمازوں کے دوران فلسطینیوں کی بڑٰی تعداد موجود تھی۔

ادھر ایک دوسرے سیاق میں مسجد اقصیٰ سے بے دخل کیے گئے فلسطینیوں نے پرانے بیت المقدس میں باب الاسباط کے مقام  پر عید کی نماز ادا کی۔

 

مختصر لنک:

کاپی