اسرائیلی وزیرخارجہ یائیرلبید نے کہا ہےکہ وہ عن قریب مراکش کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا جلد ہی مراکشی وزیر خارجہ ناصر بوریطہ بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ کریں گے۔
اپنے ایک ٹویٹر اکاؤنٹ پرایک ٹویٹ میں لبید نے کہا کہ میں نے مراکشی ہم منصب ناصر بوریطہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کےبعد دو طرفہ دوروں پراتفاق کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مراکش اور اسرائیل کے درمیان رواں ماہ کے آخرمیں دو طرفہ فضائی سروس شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے مراکشی فرمانروا شاہ محمد ششم کا دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔