جمعه 15/نوامبر/2024

خطبہ حج میں مسلم امہ کو درپیش بنیادی مسائل نظرانداز

منگل 20-جولائی-2021

کل نو ذی الحج کو مسلم امہ کے سب سے بڑے اجتماع اور رکن اعظم کی ادائی کے موقعے پر سعودی مبلغ نے جو خطبہ حج پیش کیا اس میں عالم اسلام اور مسلم امہ کے بنیادی مسائل کو صریحا نظرانداز کیا گیا۔

خطبہ حج میں الشیخ بندر بلیلہ نے اسلامی شریعت میں احسان، خونی رشتوں کے تقدس، ملک کے استحکام، فتنہ و فساد سے بچنے، فساد فی الارض اور دہشت گردی جیسے موضوعات پر بات کی۔

مسجد نمرہ میں ظہرین کی ادائی سے قبل خطبہ دیتے ہوئے الشیخ بلیلہ نے کہا کہ  مسلمانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ  احسان کا برتاؤ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان بھائی کو ایذا پہنچا حرام ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے سوتے خشک کرنے اور فساد فی الارض سے بچنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ زمین میں فساد پھیلانے والوں کی اللہ نے مذمت کی ہے اور ان کی نسل اور کھیتی سب کو تباہ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔

خطبہ حج میں سعودی عالم دین نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان  کی تحسین کی اور حجاج کرام کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مختصر لنک:

کاپی