اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست کے عسکری اداروں نے ایک اہم اجلاس کے دوران عبرانی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بارے میں غور کیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی اداروں نے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو ناکام بنانے کے لیے تہران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کرے۔
اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کےجوہری پروگرام کی وجہ سے اسرائیل کو درپیش خطرات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقعے پر اسرائیلی سیکیورٹی اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کی ضرورت پڑنے پرایران کے جوہری مراکز پر حملے کیے جا سکتے ہیں۔ اس اہم اجلاس کی صدارت اسرائیلی آرمی چیف آویف کوخافی نے کی۔
عبرانی اخبار کے مطابق ایرانی جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملوں کی کارروائی وزیر دفاع بنی گینٹز، وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ کی موجودگی میں ہوگی۔
بین گینٹز نے اجلاس کے دوران فوجی بجٹ بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ ایران کو اس کے جوہری پروگرام پرآگے بڑھنے سے روکنے کے لیے جوہری تنصیبات پر حملے کرنا پڑیں گے اور اس کے لیے فوج کو اضافی بجٹ کی ضرورت ہے۔