چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، متعدد فلسطینی پابند سلاسل

جمعہ 16-جولائی-2021

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں گھس توڑ پھوڑ، لوٹ مار اور فلسطینیوں کو زدو کوب کیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر اسرائیلی فوج نے 20 سالہ  اسامہ سعید ربیع کو حراست میں لیا۔

ادھر غرب اردن کے  وسطی شہر رام اللہ میں ابو قدیس کے مقام پر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت ھشام شوکت ناصر، محمد احمد ناصر کے نام سے کی گئی ہے۔

بیت لحم میں اسرائیلی  فوج نے تلاشی کے دوران 29 سالہ انس احمد العدم کو حراست میں لیا۔ قابض فوج نے ان کے گھرمیں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

بیت لحم میں مراح رباح کے مقام پر تلاشی کے دوران قابض فوج نے 23 سالہ  ابراہیم احمد الشیخ کو حراست میں لے لیا۔

الخلیل شہرمیں تلاشی کے دوران خالد احمد ابو صبحہ کو شاہ حسین پل کے راستے اردن سے واپسی پر گرفتار کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی