چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا کے 25 فی صد یہودی اسرائیل کو نسل پرست ریاست مانتے ہیں

جمعرات 15-جولائی-2021

ریاست ہائے متحدہ امریکا کے 25٪ یہودی یہ سمجھتے ہیں کہ "اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے جو فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کا ارتکاب کرتی ہے۔”

یہودی الیکشن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے امریکی یہودی ووٹرز پر کئے گئے ایک سروے میں یہ نتائج سامنے آئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہ 34 فی صد رائے دہندگان  نےاس بات کی تائید کی کہ”فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کا سلوک  نسل پرستی کی طرح ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25 فی صد نے اس بات کی تائید کی کہ "اسرائیل ایک نسل پرست ریاست ہے 22 فی صد نے اس پر اتفاق کیا کہ "اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے۔

دو ریاستی حل کے بارے میں 61 فیصد جواب دہندگان نے دو ریاستوں کے حل کی حمایت کی جبکہ 19 فیصد افراد نے مغربی کنارے کے الحاق کی حمایت اور 20 فی صد نے ایک ایسی ریاست کے قیام کی حمایت کی جو نہ یہودی ہے اور نہ ہی فلسطینی۔

مختصر لنک:

کاپی