جمعه 15/نوامبر/2024

نابلس ، جنین میں جھڑپوں کے دوران درجنوں زخمی

جمعہ 9-جولائی-2021

قابض صہیونی فوجیوں نے جمعہ کے روز نابلس اور جنین میں فلسطینیوں پر حملہ کیا جسمیں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گءے۔

حلال احمر سوساءٹی نے کہا کہ انکے عملے نے نابلس کے جنوب میں بیتا قصبے میں قابض صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے آغاز کے بعد  83 زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی ۔

انہوں نے واضح کیا کہ زخمیوں میں 8 افراد براہ راست گولیوں سے 55 اشک آور گیس کے گولوں سے اور 10 لوہے کے خول میں لپٹی گولیوں سے زخمی ہوءے۔

حلال احمر سوساءٹی نے مزید کہا کہ صہیونی فوجیوں نے جان بوجھ کر اسکے عملےکو نشانہ بنایا جس سے ان میں سے ایک کو سینے میں زخم آءے۔

اسی دوران عینی شاہدین نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے نابلس کے مشرق میں ہفتہ وار بیت دجن مارچ کو کچل دیا۔

صہیونی فوجیوں نے شرکاٗ پر صوتی بم اور براہ راست گولیاں برساءیں۔

یہ مارچ مشرقی علاقے کی طرف گاؤں کے وسط میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد شروع کیا گیا تھا جس میں آبادکاری چوکی کے قیام کو مسترد کیا گیا تھا۔

جنین میں قابض صہیونی فوجیوں نے جبا قصبے کے قریب ترسالا مسجد پر ہلہ بولا اور مسلمان عبادت گزاروں کو مسجد سے زبردستی باہر نکال دیا۔

صہیوی فوجیوں نے مسجد میں دیکھ بھال اور مرمت کے کاموں کو بھی روک دیا اور شہریوں کو اس میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روکا۔

مختصر لنک:

کاپی