چهارشنبه 30/آوریل/2025

روسی نایب وزیر خارجہ کا ابو مرزوق کو فون، غزہ کی صورت حال پربات چیت

جمعرات 8-جولائی-2021

روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر موسیٰ ابو مرزوق سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونےوالی بات چیت میں فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کی پٹی کی تعمیر اور دیگر مسائل پربات چیت کی۔

روسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس رہ نما موسیٰ ابو مرزوق اور روس کے نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے ماسکو کے خصوصی ایلچی بوگدانوف کے درمیان ٹیلیفون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو مرزوق نے غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات، اقتصادی اور انسانی مسائل کے حل کی کوششوں اور اس سلسلے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہ نماؤں نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت اور قضیہ فلسطین کے بنیادی اور حل طلب مسائل پر بات چیت کی۔

مختصر لنک:

کاپی