چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس رہ نما الشیخ حسن یوسف9 ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہا

جمعرات 8-جولائی-2021

قابض اسرائیلی حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غرب اردن سے تعلق رکھنے والے سرکردہ رہ نما اور رکن پارلیمنٹ الشیخ حسن یوسف کو مسلسل 9 ماہ کی انتظامی قید کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا۔

دوسری جانب حماس نے الشیخ حسن یوسف کی قابض دشمن کی قید سے رہائی پرانہیں مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے استقبال کے لیے آج جمعرات کی شام کو بیتونیا کلب میں ایک استقبالیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا ہے۔

خیال رہےکہ 64 سالہ الشیخ حسن یوسف کو قابض فوج بے اکتوبر2020ء کو غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں بیتونیا کے مقام پران کےگھر سے حراست میں لے لیا تھا۔

قابض فوج نے الشیخ حسن یوسف کو چھ ماہ کی انتظامی قید میں ڈال دیا تھا۔ چھ ماہ مکمل ہونے کے بعد ان کی قید میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

الشیخ حسن یوسف کی پچھلی گرفتاری چند ماہ کی رہائی کے بعد عمل میں لائی گئی تھی۔ اس سے قبل قابض فوج نے انہیں 15 ماہ تک انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل رکھا تھا۔ وہ مجموعی طور پر 24 سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی