جمعرات کو اسرائیلی فوج کے ناحال بریگیڈ کا کمانڈر کرنل شیرون اسمان نتنیا کے قریب واقع ایک فوجی اڈے پر جنگی فٹنس کی مشقوں کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔
اسرائیل کی عبرانی نیوز ویب سائٹ واللا کے مطابق کرنل اسمان مشقوں کے دوران اچانک گرگیا۔ اس کے ساتھ رہنے والے افسروں نے اسے اٹھایا اور اسپتال پہنچایا مگر وہ اسپتال پہنچنے سےقبل ہی دم توڑ چکا تھا۔
ایک دوسرے ذرائع کے مطابق کرنل اسمان کی موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے لیکن ابتدائی تشخیص سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے دل کا دورہ پڑا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ اسمان نے دو دن قبل ناحال بریگیڈ کے کمانڈر کا منصب سنبھالا تھا۔