چهارشنبه 30/آوریل/2025

صحافیوں کا رام اللہ اتھارٹی کے مظالم پرعالمی برادری سے تحفظ کا مطالبہ

منگل 29-جون-2021

فلسطینی اتھارٹی کے مظالم اور حملوں کا نشانہ بننے والے صحافیوں نے عالمی برادری اور عالمی اداروں سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کل سوموار کو غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں صحافیوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں حصہ لینے والے صحافیوں پلے کارڈ اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پرفلسطینی اتھارٹی کے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔

صحافیوں نے سینیر دانشور اور سیاسی و سماجی رہ نما نزار بنات کے قتل کی بھی شدید مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عباس ملیشیا کے تشدد سے ایک بے گناہ شہری کا مجرمانہ قتل رام اللہ اتھارٹی کی آمریت کا کھلا ثبوت ہے۔

صحافیوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر اورعالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی صحافیوں کو عباس ملیشیا کے تشدد سے بچانے کے لیے اقدامات کریں۔

صحافیوں کا کہنا تھا کہ حالیہ ایام میں عباس ملیشیا نے غرب اردن میں مظاہروں کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 30 صحافی زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی