اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایک بار پھر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتےہوئے جنگ سے تباہ حال فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو فلسطینی مزاحمت کاروں کےہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے مشروط قرار دیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ غزہ میں قید ہمارے سپاہیوں کی رہائی تک غزہ کی پٹی کو کسی قسم کی اقتصادی سہولت نہیں دیں گے اور نہ ہی غزہ کی پٹی میں تعمیرنو کی اجازت دی جائے گی۔
بینی گینٹز کا کہنا تھا کہ مصر کے تعاون سے اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کےساتھ تعلقات کو بہتر کرنے اور غزہ کی پٹی میں تعمیر نو کے معاملے پر ٹھوس موقف اپنانے کی کوشش کررہا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے وسط مئی میں مسلسل گیارہ روز تک غزہ کی پٹی پروحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور ہزاروں مکانات اور عمارتیں تباہ یاناکارہ ہوگئی تھیں۔