شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی ریاستی جبر، فلسطینی خاندان اپنا گھرخود مسمار کرنے پرمجبور

منگل 22-جون-2021

قابض صہیونی ریاست کے ظلم وجبر کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی خاندان اپنا مکان خود مسمار کرنے پرمجبور ہوگیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ نے مصعب سامی جعابیص کو نوٹس جاری کیا کہ وہ جبل المکبر کی الصلعہ کالونی میں واقع مکان کو خود مسمار کرے کیونکہ اس نے یہ مکان مبینہ طورپر صہیونی ریاست کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا ہے۔

قابض انتظامیہ نے جعابیص کوحکم دیا کہ وہ فی الفور اپنا مکان مسمار کرے ورنہ اسے مکان کی مسماری کے بدلے میں اسرائیلی حکام کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ فلسطینی شہریوں سے ان کے گھروں کی انہی کے ہاتھوں مسماری کا یہ پہلا کیس نہیں۔ قابض صہیونی ریاست فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کو ایک ریاستی پالیسی کے طورپر اپنائے ہوئے ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق فلسطینیوں سے زبردستی گھروں کی مسماری ایک جنگی حربہ ہے جسے پوری قوت کے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی