اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد باضابطہ دورے پر مراکش کے بعد افریقی ملک موریتانیہ پہنچ گیا ہے۔ حماس کے اس وفد کی قیادت جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کررہےہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق حماس کا وفد سوموار کے روز موریتانیہ کے دارالحکومت نواکشوط پہنچا۔ وفد میں سیاسی شعبے کے ارکان موسیٰ ابو مرزوق، عزت الرشق، خلیل الحیہ، جماعت کے ترجمان سامیا بو زھری اور دیگر رہ نما شامل ہیں۔
حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ماہر عبید نے دو روز قبل مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا تھا کہ حماس کا وفد سوموار سے موریتانیہ کا دورہ شروع کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد حماس کی قیادت الجزائر اور روس کا بھی دورہ کرے گی۔