فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ کل اتوار کے روز کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 68 مریض دم توڑ گئے۔ اس دوران مزید 226 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزیر صحت نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں کرونا سے صرف ایک کرونا مریض کی وفات کی تصدیق کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران اریحا میں ایک، القدس میں ایک، جنین میں دو، الخلیل میں ایک اور غزہ میں کرونا کے 63 مریض سامنے آئے۔
می کیلہ کاکہنا تھا کہ کرونا وبا سے صحت یاب ہونے والے فلسطینیوں کا تناسب 98 فی صد ہے۔ فعال کیسز کی شرح صرف اعشاریہ 9 فی صد، اموات ایک اعشاریہ ایک فیصد ہے۔