قابض اسرائیلی ریاست کی جیل میں پابند سلاسل اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما نادر صوافطہ نے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج مسلسل آٹھ روزسے بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے۔
اسیر رہ نما نادر صوافطہ کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کے شوہر نے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
خیال رہےکہ نادر صوافطہ کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ بدھ کو حراست میں لینے کے بعد انتظامی قید میں ڈال دیا تھا۔
سینتالیس سالہ نادر صوافطہ کی یہ پہلی گرفتاری نہیں بلکہ وہ مجموعی طورپر اب تک 15 سال قید کاٹ چکے ہیں۔انہیں ڈیڑھ سال قبل انتظامی قید کے بعد رہا کیاگیا تھا۔
نادر صوافطہ کو نہ صرف اسرائیلی فوج بار بار گرفتار کرتی رہی ہے بلکہ انہیں کئی بار فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں بھی قید وبند کی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔