جمعه 15/نوامبر/2024

بنگلہ دیش: فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات جنگی جراءم ہیں

ہفتہ 12-جون-2021

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ ابوالکلام عبد المومن نے مغربی کنارے  مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے نسل پرستانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے انھیں "جنگی جرائم” اور "انسانیت کے خلاف جرائم” قرار دیا ہے۔

ملک میں فلسطینی سفیر کی موجودگی میں عبدالمومن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بنگلہ دیش اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلم نہیں کرے گا اس سے پہلے کہ فلسطینی عوام کو انکے جاءز حقوق مکمل طور پر حاصل ہو جاءیں بشمول ان کے ساتھ 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد ریاست کا اپنا حق بھی شامل ہے جس کا دارالحکومت  مقبوضہ بیت المقدس ہے۔

وزیر خارجہ نے اپنے ملک اور فلسطین کے مابین تعلقات کو "فطری طور پر روحانی” قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ "کوئی بھی ان تعلقات کو کمزور نہیں کرسکتا”۔

فلسطینی سفیر یوسف رمضان نے بنگلہ دیشی عوام اور ان کی حکومت کے فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ مقصد کی طرف مدد کرنے والے معاون مقام کی قدر کی ، اور ایشیائی ملک کے ساتھ تعلقات کو "تاریخی” قرار دیا اور "جن کی جڑیں پچاس سالوں سے گہری ہیں”۔

رمضان نے بنگلہ دیشی عوام کا فلسطینی عوام کے لئے فراخدلانہ مالی اور غیرمعمولی عطیات دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک:

کاپی