مئی 2021 کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک ڈائون میں کے دوران سیکڑوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
یورپی سوسائٹی برائے القدس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی کے دوران فلسطینیون پر یہودی فوجیوں کے 2879 حملے ریکارڈ کیے گئے۔
سوسائٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت القدس کے فلسطینی باشندوں کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے رہے ہیں۔ بیت المقدس میں باب العامود، مسجد اقصیٰ کے اطراف، پرانے بیت المقدس میں فلسطینیوں پر تشدد کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام نے الشیخ جراح کالونی اور سلوان کے مقام پر فلسطینیوں کی بے دخلی کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔
القدس میں فلسطینی شہریوں کے خلاف یہ وحشیانہ کریک ڈائون ایک ایسے وقت میں جاری رہا جب دوسری طرف فلسطین کے علاقے غزہ میں بھی اسرائیلی فوج نے قیامت برپا کر رکھی تھی۔ غزہ پر بمباری کے دوران 255 معصوم فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزارسے زاید زخمی ہوگئے تھے۔