یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے تحاشا استعمال کر رہا ہے

جمعہ 4-جون-2021

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "اسرائیل” نے 1948 میں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال  کررہا ہے۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اندرون فلسطین میں فلسطینی شہریوں کے خلاف آباد کاروں اور مسلح گروہوں کے حملوں کو اسرائیلی ریاست کے سرکاری اداروں کی حمایت حاصل ہے اور سرکاری  اسرائیلی سیکیورٹی انتظامیہ فلسطینی عرب برادری کے خلاف ہونے والے جرائم پر خاموشی اختیار کئے  ہوئے ہے۔

اس رپورٹ میں اقلیتوں کے معاملات پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ ، فرنینڈ ڈی وریننس نے کہا کہ دائیں بازو کے گروہوں اور آباد کاروں سمیت مسلح گروہوں کے اندر فلسطینی شہریوں پر حملے بعض اوقات قابض ریاست کے عناصر کی حمایت کے ساتھ آتے ہیں۔

انہوں نے "اسرائیل” سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ علاقوں کے اندر موجود تمام شہریوں کو بلا امتیاز مکمل اور یکساں تحفظ فراہم کریں۔

یواین نے حالیہ ہفتوں میں مظاہروں کے دوران قابض ریاست کی سیکیورٹی سروسزکی جانب سے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے حد سے زیادہ استعمال پر توجہ دلاتےہوئےاسرائیل پر زور دیا ہے کہ اپنے ہاں بسنے والی عرب اقلیت کے حقوق کا تحفظ کرے۔

مختصر لنک:

کاپی