اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر کی گئی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک 24 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گذشتہ روز استپال میں دم توڑ گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 24 سالہ یحییٰ باسم العجلہ 21 مئی کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں زخمی ہوگیا تھا۔
فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق باسم عجلہ کو زخمی ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
الشجاعیہ کالونی پر اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینی العجلہ کئی قریبی عزیز زخمی ہوگئے تھے۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مسلسل 11 روز تک جاری رہنے والی جارحیت میں 256 فلسطینی شہید اور دو ہزار کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔