قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز دجنوں یہودی آباد کار قابض پولیس کے سخت پہرے میں مسجدا قصیٰ میں داخل ہوئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 61 یہودی آباد کاروں اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت کئی یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ دھاوا بولنے والے آباد کاروں کی تعداد 52 تھی۔
یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔
خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔
یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے ایک ایسے وقت میں جاری ہیں جب دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینیوں کو قبلہ اول میںنماز کی ادائی اور مسجد کے مرمتی کام سے بھی طاقت کے ذریعے روکا جا رہا ہے۔