قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت ایل یہودی کالونی کی توسیع کرتےہوئے اس کالونی میں ساڑھے تین سو گھروں کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز بیت ایل کالونی میں یہودی آباد کاروں کے لیے گھروں کی تعمیر سے قبل ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں متعدد اسرائیلی وزرا نے بھی شرکت کی۔ اس کالونی میں مکانات کی تعمیر کا فیصلہ چند ہفتے قبل کیا گیا تھا۔
اس نئے منصوبے کے افتتاح کے موقعے پر اسرائیلی وزیر تعلیم ، وزیر صحت، داخلی سلامتی کے وزیر اور وزیر برائے علاقائی تعاون نے بھی شرکت کی۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی سول ایڈمنسٹریشن نے چند ہفتے قبل بیت ایل یہودی کالونی میں فلسطینی اراضی پر یہودی آباد کاروں کے لیے 350 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔