جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل اندر سے کم زور، زخمی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے: بینی گینٹز

منگل 1-جون-2021

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کے خلاف مضبوط اور طاقت ور ہے مگر اندر سے کمزور ، ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور زخم رسیدہ ہے۔

ان  کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا چیلنج اس بات کی پریشانی ہے کہ جس منزل کے حصول کے لیے ہم نے خون اور جانوں کی قربانی دی ہے وہ  استقامت ہمارے ہاتھ سے نکل نہ جائے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے  ’ایلات‘ میں  وکلا کی ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ   افسوس کے ساتھ ہمیں یہ کہنا پڑ  رہا ہے کہ یہ حقیقی وارننگ ہے۔ کسی کمزوری کا مظاہرہ کیے بغیر ہمیں اپنے دشمنوں کے خلاف اپنی سلامتی کو مضبوط رکھنا ہوگا۔

اسرائیلی  وزیردفاع نے کہا کہ  حقیقت یہ ہے کہ ہمارے منتخب ارکان جمہوری  تحریکوں کے باعث خطرات میں گھر گئے مگر ہم نے رابین کےقتل سے سبق نہیں سیکھا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ  اسرائیل داخلی سطح پر  سیاسی بے چینی کا شکار ہے۔ نیتن یاھو کی حکومت سازی میں ناکامی کےبعد  سیاسی حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔ اب اہم ذمہ داری یائیر لبید پرعاید ہوتی ہے۔ ان کی حکومت سازی  کی کوشش مثبت ہے مگر وہ  نفتالی بینیٹ کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی