جمعه 15/نوامبر/2024

عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ٹیکس معاہدہ طے پاگیا

منگل 1-جون-2021

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے ٹیکس معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے مابین کاروباری ترقی کے لئے حوصلہ افزا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ نے اکتوبر میں کہا تھا کہ اُس نے اسرائیل کے ساتھ دوگنا ٹیکس عائد کرنے سے بچنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ٹیکس کنونشن ، جو اس سال اماراتی وزراء اور پارلیمنٹ نے ایک بار منظور کیا تھا، اسرائیل کا یہ 59 واں ہوگا اور یکم جنوری 2022 کو نافذ ہوگا۔

یہ پہلا ٹیکس معاہدہ ہے جو گذشتہ سال متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کے بعد طے پایا تھا۔

اسرائیل کے وزیر خزانہ اسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ بنیادی طور پر او ای سی ڈی ماڈل پر مبنی ہے جس کی مدد سے کاروباری سرگرمیوں کے لئے یقینی اور سازگار شرائط مہیا ہوں گی اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ معاشی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی