چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے الخلیل میں فلسطینی خاندان کو بے گھر کر دیا

پیر 31-مئی-2021

قابض صہیونی فوجیوں نے الخلیل کے جنوب میں چار خیمے اکھاڑ دءیے اور انہیں ضبط کر لیا جس کی وجہ سے بچوں سمیت 15 افراد پر مشتمل خاندان بے گھر ہو گیا۔
آبادکاری اور دیوار کے خلاف مزاحمت کی پاپولر اور قومی کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر راتب الجبور نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے یطا کے شمال مشرق میں البویب قصبے گاوں پر ہلہ بولا ۔
جبور نے وضاحت کی کہ دو خیموں میں ابراہیم جبران کا کنبہ  آباد تھا جس میں 15 افراد شامل تھے ، اور اب وہ بغیر کسی پناہ کے کھلے میں رہ گئے ہیں۔ دو دیگر خیموں کو 100 بھیڑوں کے گودام کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔
اسی دوران قابض صہیونی فوجیوں نے یطا کے شمال مشرق میں زوتوت کے علاقے میں زرعی املاک کو تباہ کر دیا جو یاسر ابو فنار کی ملکیت تھے۔
قابض صہیونی فوجیوں  اور آباد کاروں نے حال ہی میں بنی ہیفر بستی سے ملحقہ گاؤں اور یطا اور مسافر یطا کے مشرق میں واقع گاؤں پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی