اسرائیلی فوجی عدالت نے ملٹری انٹیلی جنس کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے اسلامی تحریک مزحمت ‘حماس’ کے سینیر رہ نما اور جماعت کے پارلیمانی انتخابات کے لیے نامزد امیدوار یوسف قزاز کو چار ماہ کی انتظامی قید کی سزا سنائی ہے۔ 48 سالہ القزاز حماس کے پارلیمانی امیدوار ہیں اورانہوں نے اپنی بلا جواز گرفتاری کے خلاف کئی روز سے بھوک ہڑتال شروع کررکھی ہے۔ انہیں چار ماہ کی انتظامی قید کی قابل توسیع سزا سنائی ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی عدالت نے انٹٌیلی جنس کی درخواست پر یوسف القزاز کو قید کی سز سنائی ہے۔
خیال رہے کہ یوسف قزاز 9 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی بلا جواز گرفتاری کے فوری بعد بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔
کچھ عرصہ قبل حماس نے ‘القدس ہماری منزل’ کے عنوان سے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی جس میں الخلیل شہر سے یوسف قزاز کو بھی امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔