چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی فوری تعمیر نو کے لیے جاپان کی ایک کروڑ ڈالر کی امداد

جمعہ 28-مئی-2021

جاپان نے فلسطین کے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں تعمیر کے لیے فلسطینی اتھارٹی کو فوری طور پر ایک کروڑ ڈالر کی امداد جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ گذشتہ روز فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اپنے جاپانی ہم منصب ٹوشیمیٹزو موٹیگی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں‌ جاپانی وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی کی فوری تعمیر نو کے لیے 10 ملین ڈالر کی رقم جاری کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقعے پر مسٹر موٹیگی کا کہنا تھا کہ غزہ کی   پٹی میں‌ فوری طور پر تعمیر نو کا عمل شروع ہونا چاہیے۔ ہم غزہ میں تعمیر نو کے عمل میں ہرممکن امداد فراہم کریں گے اور فوری طور پر فلسطینی اتھارٹی کو ایک کروڑ ڈالر کی رقم ادا کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ 10 مئی سے 21 مئی تک اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری شروع کی تھی جس میں 255 فلسطینی شہید اور 1600 سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

 

مختصر لنک:

کاپی