قابض اسرائیلی پولیس نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گذشتہ دو روز سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران کم سے کم 250 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض پولیس نے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے اور یہودی آباد کاروںکے حملوں کی مذمت کرنے کی پاداش میں فلسطینی عرب آبادی کے خلاف پکڑ دھکڑ شروع کی گئی ہے۔
عرب اقلیت کے تحفظ کے لیے قائم مرکز’العدالہ’ کے وکیل حسن جبارین نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے فلسطینی علاقوں میں نہتے فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کررکھا۔ بغیر کسی جرم کے فلسطینیوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔
قابض پولیس نے گذشتہ کچھ روز سے ‘قانون اور نظام’ کے عنوان سے ایک مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس مہم کا مقصد فلسطینی عرب شہریوں کے گھروں میں گھس کر انہیں گرفتار کرنا، لوٹ مار کرنا اور گرفتاری کے بعد انہیں فوجی عدالتوں میں گھسیٹ کر کڑی سزائیں دلوانا ہے۔