اسرائیلی کنیسٹ کے عرب رکن سامی ابو شحادہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ سنہ 1948ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقوں میں بسنے والے عرب شہریوں کو تحفظ فراہم کرے اور فلسطینی عرب آبادی کے خلاف اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن روکا جائے۔
کنیسٹ کے عرب رکن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں بسنےوالے فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ اور امتیازی سلوک کررہی ہے۔
کنیسٹ کے رکن نے تل ابیب میں مختلف ممالک کے سفیروں کو مکتوب ارسال کیے ہیں جن میں انہیں سنہ 1948ء کی جنگ میں قبضے میں لیے علاقوں میں موجود فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن، شاباک، اسرائیلی پولیس اور دیگر اداروں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی حربوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔