فلسطینی محکمہ امور اسیران کے سیکرٹری جنرل عبدالناصر فروانہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 5 ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں القدس،غرب اردن، غزہ اور شمالی فلسطین سے 2 ہزار فلسطینیوں کوحراست میں لینے کے بعد پابند سلاسل کیا ہے۔
عبدالناصر فروانہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی گرفتاریاں اور کریک ڈائون فلسطینی قوم پر تسلط جمانے کا ایک ہتھکنڈہ ہے۔
عبدالناصر فروانہ کا کہنا ہے کہ سنہ 1967ء کے بعد کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہےکہ اسرائیلی فوج نے بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔