جمعه 15/نوامبر/2024

ملائیشیا فلسطینی قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گا: مہاتیر محمد

اتوار 23-مئی-2021

ملائیشیا کےسابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت اور غزہ میں بربریت پر ان کا ملک فلسطینی قوم کے ساتھ ہے۔

کوالالمپور میں قائم فلسطینی سفارت خانے کےدورے کے موقعے پر مہاتیر محمد نے کہا کہ ملائیشیا نے ہمیشہ فلسطینی قوم کے آئینی اور قانونی حقوق کی حمایت اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت کی ہے۔

ان کے اس دورے کے معوقعے پرفلسطین میں ملائیشیا کے سفیر داتو سیری مخرز، داتو مرزوقی، داتو سیری خیرالدین موجود تھے جنہوں‌نے فلسطینی سفیر ولی ابو علی سےملاقات کی۔

ملائیشن وفد نے قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کی حمایت کے ساتھ ساتھ فسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی۔

اس موقعے پر مہاتیر محمد نے کہا کہ ملائیشیا فلسطینی قوم کےساتھ کھڑا ہے اور فلسطینی قوم کی آزادی کی منزل تک فلسطینیوں کے ساتھ رہے گا۔

اس موقعے پر فلسطینی سفیر نے ملائیشین قیادت کو فلسطین کی تازہ صورت حال ، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اور القدس کو یہودیانے کی سازشوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

 

مختصر لنک:

کاپی