مراکش میں فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پورے ملک میں مظاہرے اور ریلیاں نکالیں گئیں۔ کل ہفتے کے روز دارالحکومت رباط سمیت ملک کے 51 شہروں مین 64 مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی ریاست کی جارحیت اور بمباری کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے مراکشی حکومت کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی بھی مذمت کی۔
گذشتہ روز دارالحکومت رباط کےعلاوہ 51 دوسرے شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔ دارالبیضا میں 5 مقامات ، وجدہ میں 5، مراکش سٹی میں 3، تطوان میں 2، آسفی میں 2 الناظور میں 2، فاس میں 2، تازہ میں 2 جب کہ أحفير، عين بني مطهر، زايو، تاوريرت، بركان، أزمور، القنيطرة، بلقصيري، تمارة، سلا، وزان، الدروة، السطات، الجديدة، الزمامرة،المحمدية، بنسليمان، الشاون، القصر الكبير، المضيق، مرتيل، الصويرة، اليوسفية، سيدي بنور، ابن جرير، أبي الجعد، الفقيه بن صالح، إيمنتانوت، ايت ورير، ني ملال، تينغير، قلعة السراغنة، رزازات، أزرو، الحاجب، تاونات، جرسيف، خنيفرة، مكناس، ميسور اور سبت جزولة ایک ایک مقام پر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔