انسانی حقوق کے ایک بین الاقوامی گروپ’یورو مڈل ایسٹ آبزر ویٹری’ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے جنگ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز کو بمباری کا نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائجم سامنے آئیں گے۔
انسانی حقوق آبزر ویٹری کے مطابق اسرائیلی فوج گذشتہ 10 روز سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ اور تباہ کن حملے کررہی ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں انٹرنیٹ سروسز مہیا کرنے والی کمپنیوںکے مراکز اور ان کے بچھائے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے ‘صفا’ کے مطابق جنیوا میں قائم انسانی حقوق گروپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر جاری وحشیانہ اور تباہ کن بمباری سے انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں انٹرنیٹ کی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ٹاورز ، دفاتر اور ان کی بچھائی گئی فائبر کیبل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر گذشتہ 10 روز سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اڑھائی سو سے زاید فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زاید زخمی ہو چکے ہیں۔