پنج شنبه 01/می/2025

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری

جمعرات 20-مئی-2021

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور وحشیانہ بمباری کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ گذشتہ روز کئی عرب اور یورپی ممالک میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

ایک  بڑا احتجاجی مظاہرہ ارجنٹائن میں ہوا جس میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھےجن پر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری روکنے کے لیے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری روکنے کے لیے نعرے لگائے۔

اس موقعے پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری، اقوام متحدہ اورسلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جاری صہیونی جارحیت کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کریں۔

ادھر تونس میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ اس احتجاجی مظاہرے کا اہتمام ایک بائیں بازو کی جماعت کی طرف سے کیا گیا تھا۔ مظاہرے میں اسرائیل کو فاشٹ اور نسل پرست ریاست قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی