چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا اندرون فلسطین میں کریک ڈائون،60 فلسطینی گرفتار

جمعرات 20-مئی-2021

قابض اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عرب کمیونٹی کے خلاف وحشیانہ کریک ڈائون میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں میں مزید 58 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے عرابہ شہر سے 3 شہریوں کو حراست میں لیا جن کی شناخت  ظاہر نہیں کی گئی۔ ابو اسنان سے 5، طمرہ سے 4، باقہ سے 2، دیر حنا سے 5، عین السھلہ سے2، کفر یاسیف سے 2،الجدیدہ سے دو، عکام الناصرہ  سے اکتیس اورجنوبی فلسطین سے 31 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیے۔

مختصر لنک:

کاپی