گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے داغے گئے راکٹ حملے میں دو اسرائیلی فوجی جھنم واصل اور کم سے کم 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں القسام بریگیڈ کے جزیرہ نما النقب میں قائم اشکول یہودی کالونی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک یہودی آبادکار اور دو فوجی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں اپنے دو فوجیوںکے ہلاک ہونے اور 14 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے چار کی حالت خطرے میں ہے۔
فلسطینیوں کے راکٹ حملے میں بئر سبع میں اسرائیلی آباد کاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں گاڑی تباہ ہوگئی۔
کل منگل کے روز القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی کے قریب یہودی کالونیوں پر کئی راکٹ داغے۔ راکٹ حملوں میں بئر سبع، اسدود اور عسقلان کو نشانہ بنایا گیا۔
فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں 2 صہیونی جھنم واصل، 14 زخمی
بدھ 19-مئی-2021
مختصر لنک: