اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کے ساحل کے قریب اسرائیل کے ایک جنگی بحری جہاز پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کے زیرتسلط علاقوں اسدود، عسقلان اور بئر سبع پر دسیوں راکٹ داغے گئے ہیں جن میں متعدد صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔
القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ غزہ سےراکٹ حملے قابض صہیونی دشمن کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی وحشیانہ بمباری اور بے گناہ شہریوںکے قتل عام کے جواب میں کیے گئے ہیں۔
گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے طول وعرض میں 120 فضائی حملے کیے ہیں۔ غزہ میں ہونے والی بمباری میں عوام شہریوں، سول املاک، شہریوں کی گاڑیوں اور زرعی اراضی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔