جمعه 15/نوامبر/2024

اردنی ارکان پارلیمنٹ کا اسرائیلی سفیر کو بے دخل کرنے کا مطالبہ

منگل 18-مئی-2021

اردن کی پارلیمنٹ کے  ارکان کی بڑی تعداد نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری اور بیت المقدس میں غنڈہ گردی پر اردنی حکومت کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی سفیر کو بے دخل کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحم ‘حماس’ کی مدد کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردنی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج جس بے رحمی کے ساتھ فلسطینیوں کا اجتماع قتل عام کررہی ہے، اس کے بعد بے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار رکھنے اور حماس کے بائیکاٹ کا کوئی جواز نہیں۔
ارکان پارلیمںٹ کا کہنا ہے کہ اردنی حکومت کو کھل کر حماس اور فلسطینی قوم کا ساتھ دینا چاہیے اور صہیونی ریاست کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

ادھر اردنی وزیر اعظم بشر الحصاونہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کرنے پراردن ہمیشہ دشمن ملکوں کے حلق کا کانٹا رہےگا۔

انہوں‌نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم ہمیشہ فلسطینی قوم کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہے ہیں اورآئندہ بھی فلسطینی قوم کے حقوق کا دفاع کریں گے۔

 

مختصر لنک:

کاپی