جمعه 15/نوامبر/2024

طیب ایردوآن کا اسرائیل پر عالمی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ

منگل 18-مئی-2021

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اسرائیل کو ‘دہشت گرد’ ریاست قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر عالمی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک صدرنے پاپائے روم سےٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ ذبح کررہی ہے۔

ترک ایوان صدر کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ اگر عالمی برادری اسرائیل کو اس کے وحشیانہ جرائم کی سزا نہیں دیتی تو صہیونی ریاست فلسطینیوں کو ذبح کرنے اور انسانیت کے خلاف جرائم جاری رکھے گی۔

خیال رہےکہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحیشانہ بمباری شروع ہونے کے بعد ترک صدر نے کئی عالمی رہ نمائوں سے ٹیلفیون پر بات چیت کی ہے۔

پاپائے روم پوپ فرانسس سے فون پر بات کرتے ہوئے صدر ایردوآن نے کہا کہ قابض اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت سے روک رہی ہے۔ عیسائی برادری کے القیامہ چرچ کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فلسطینی اراضی میں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔ اسرائیلی ریاست کی بدمعاشی پورے خطے کی سلامتی کےلیے خطرہ ہے۔

ترک صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو اس کے سنگین جرائم پر سبق سکھایا جائے۔

 

مختصر لنک:

کاپی