جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کا غزہ میں رہائشی آبادی میں قتل عام

پیر 17-مئی-2021

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جاری فوجی کارروائی کے دوران کل اتوار کو شاہراہ الوحدہ پر موجود فلسطینیوں کی رہائشی کالونی کو تباہ کن بموں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 42 فلسطینی شہید اور 50 سے زاید زخمی ہوگئے۔ درجنوں فلسطینی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں زندہ نکالنے کی کوشش جاری ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شاہراہ الوحدہ پر اسرائیلی فوج نے کئی مکانات پربمباری کی جس کے نتیجے میں 8 بچوں اور 12 خواتین سمیت 33 فلسیطنی شہید اور 50 سے زاید زخمی ہوگئے۔ درجنوں افراد لاپتا ہیں جو ممکنہ طور پر ملبے تلے دب چکےہیں۔

خیال رہے کہ کل اتوار کو دہشت گرد اسرائیلی فوج نےنہتے فلسطینیوں پر الرمال کالونی میں بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی