اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کل ہفتے کے روز غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں 19 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی اخبار’معاریو’ کی ویب سائٹ کے مطابق غزہ سے بئرسبع میں راکٹ حملوں میں 19 صہیونی زخمی ہوئے ہیں۔
عبرانی اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کی طرف سے بئر سبع میں تواتر کے ساتھ کئی راکٹ برسائے جس کے نتیجے میں 19 صہیونی زخمی ہوئے ہیں۔
اخباری رپورٹ کے مطابق راکٹ حملوں میں 16 صہیونیوں کو معمولی زخم آئے ہیں جب کہ تین صہیونی افراتفری میں زخمی ہوئے۔
قبل ازیں القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی سے سدیروت اور عسقلان درجنوں راکٹ برسائے ہیں۔